پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
پنجاب کے کئی شہروں میں پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیوں نے ڈیزل کی ترسیل روک دی ہے۔
پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کے باعث کمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہیں۔
اس حوالے سے پیٹرول پمپ مالکان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ردوبدل کا امکان ہے، جس وجہ سے ڈیزل نہیں منگوایا۔
دوسری جانب مرکزی جنرل سیکریٹری کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی بندش کی وجہ سے گندم کی فصل شدید متاثر ہورہی ہے۔
پنجاب کے شہر لیاقت پور میں ڈیزل کی مصنوعی قلت اور مہنگے داموں فروخت کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مختلف پمپس کو چیک کیا، جن پمپوں پر ڈیزل بلیک میں فروخت ہورہا تھا ان پر ایک لاکھ تیس ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔
Comments are closed.