کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کی مخالفت میں مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کردی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں، سری نگر سمیت کئی علاقوں میں مودی کے دورے کی مخالفت والے پوسٹرز لگ گئے، مودی کا دورہ 25 فروری کے بعد متوقع ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے جس میں کشمیریوں سے مودی کے مقبوضہ کشمیر طے شدہ دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وادی کے ہر کونے میں سیاہ پرچم بھی لگائے جائیں گے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی وزیراعظم کے دورے کی مخالفت کے پوسٹرز بھی جگہ جگہ لگادیئے گئے۔
دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں چھاپوں اور محاصروں میں اضافہ کردیا ہے۔ گھروں پر چھاپے مارکر کشمیریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.