بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس، حریت قائدین، سول سوسائٹی اور کشمیریوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے بھارتی مظالم کیخلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کررہا ہے، ان کے دورے کا مقصد دنیا کو دکھانا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات نارمل ہیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے دورے پر کشمیریوں نے ہڑتال کی کال دی ہے، مودی کے دورے کے موقع پر کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹر: مریم نواز
Comments are closed.