بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ہڑتال کی اپیل گزشتہ روز جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے دی گئی تھی۔
کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد مودی کو واضح پیغام دینا ہے کہ کشمیری بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس نے یہ بھی کہا کہ مودی کے دورے پر وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔
کشمیری میڈیا کہنا ہے کہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
Comments are closed.