وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔
سینیٹ کے انتخابی معرکے کے حوالے سے ہونی والی ملاقات میں وزیر قانون راجا بشارت اور ایم این اے مونس الہٰی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر مونس الہٰی نے شرکاء کو ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے نمبر گیم پورا کرنے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نمبر گیم پورا کرلیا ہے، انشا اللّٰہ حکمران اتحاد کو کامیابی ملے گی، سینیٹ الیکشن سے متعلق مزید رابطے بھی جاری رہیں گے۔
دوران ملاقات سینیٹ انتخابات سے متعلق اتحادی قیادت میں مشاورت ہوئی اور متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ عثمان بزدار، چوہدری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے سینیٹ کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کے رہنما ارکان سے رابطہ کریں گے۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے محاذ پر نامزد امیدوار کامیاب کروائیں گے، سینیٹ الیکشن پر اتحادی ایک پیج پر ہیں۔
Comments are closed.