وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کا درد نہ رکھتی ہو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا جینا مشکل کرنے والی حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا۔ آئینی اور جمہوری طریقے سے نئی حکومت کا قیام ہوا۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت کو عوام کا احساس ہی نہیں تھا۔ آئینی طریقے کا آپشن ہمارے پاس تھا دیگر جماعتوں نے بھی ساتھ دیا۔ مسائل کو اگر مکمل حل نہ کیا جاسکے تو کم سے کم راہ ہموار کی جائے۔
شازیہ مری نے کہا کہ سابقہ حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں تھا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بے نظیر بھٹو کے نام سے منسلک رہے گا۔
شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بینظیر کارڈ کو مزید مضبوط کرنے کا کہا ہے، ان کے مطابق غربت کی شرح میں سابقہ حکومت کے دور میں اضافہ ہوا اور 34 ملین گھروں کا ریکارڈ مرتب ہوا، 7 ملین سے زائد لوگوں نے فوائد اٹھائے۔
Comments are closed.