بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہر ضلع کی ایک یونیورسٹی میں رحمت اللعالمین ﷺچیئر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےاعلان کیا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی شخصیت، سیرت اور کردار کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے ہر ضلع کی ایک یونیورسٹی میں رحمت اللعالمین ﷺ چیئر قائم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالر شپس پروگرام کا افتتاح کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ افسوس بعض ممالک میں آزادی اظہار کے نام پر مسلم امہ کی دل آزاری کی جارہی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے، 50 فیصد رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس میرٹ پر ہونہار طلبا، جبکہ باقی 50 فیصد مستحق طلبا کو دیئے جائیں گے۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے صحیح معنوں میں اقدامات کئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.