اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کی درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔
مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے خاتون معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئیں۔
خاتون وکیل نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.