بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے بچت بازاروں میں آٹے کے سرکاری اسٹالز نہ لگ سکے

کراچی کے 35 بچت بازاروں میں آٹے کے سرکاری اسٹالز لگانے کی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

ایف سی ایریا لیاقت آباد کے جمعرات بازار میں آٹے کا اسٹال نہیں لگایا گیا، بچت بازار انتظامیہ کا کہنا ہے انہیں کوئی ہدایت نہیں ملی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےکراچی اور حیدرآباد کے بچت بازاروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر 40 روپے فی کلو آٹے کی دستیابی بچت بازاروں میں یقینی بنائی جارہی ہے۔

کراچی وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کراچی…

خیال رہے وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کراچی انتظامیہ نے شہر کے 35 بچت بازاروں میں آٹے کے سرکاری اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا تھا، فیصلہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور رعایتی نرخوں پر آٹا فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.