پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ غیر یقینی کی فضا ختم ہونے تک معیشت نہیں سنبھلے گی، ڈر کس بات کا ہے، سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں غیر یقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے، آج لاہور کی سیاسی تاریخ میں بھی نئی مثال قائم ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نےایک بارنہیں کئی بارمینارپاکستان گراونڈ بھر کر دکھایا ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ گوادر پر اصل کام تو ہماری حکومت میں شروع کیا گیا تھا، ڈالرکا ریٹ تو گرے گا کیوں کہ ہم نے معیشت مضبوط کی۔
سابق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد معیشت غیر مستحکم ہونا شروع ہوئی، زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں،ایسی صورتحال میں روپیہ مزید دباؤ میں آئے گا۔
اسد عمر کاکہنا تھا کہ ملک کی غیر یقینی صورتحال سے باہر نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں۔
Comments are closed.