dog screening hookup to laptop gay vegas hookup hookup Cragsmoor New York hookup Monmouth Junction NJ hookup Suplee PA hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا سے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

امریکی کانگریس رکن الہان عمر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ میرے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے پاک، امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پاکستانی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ تعمیری روابط سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، امریکا، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ساتھ ہی اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.