آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات شروع ہوگئے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اس سلسلے میں واشنگٹن میں ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میٹنگ میں آن لائن شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات آئندہ بجٹ پر ہورہے ہیں، آئی ایم ایف کو 7 ہزار ارب روپے ٹیکس وصولی سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی شرط پر رعایت مانگی جائے گی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر حاصل کرسکے گا۔
Comments are closed.