پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اتحاد میں کوئی گڑبڑ نہیں، چیزیں اچھے انداز سے ہورہی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ناز بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بلاول بھٹوزرداری کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے برطانیہ جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے، ہمارے اتحاد میں کوئی گڑ بڑ نہیں چیزیں اچھے انداز سے ہورہی ہیں۔
ناز بلوچ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف 2 سال پروپیگنڈا کیا گیا۔
Comments are closed.