پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا نئی کابینہ سے متعلق کہنا ہے کہ سارے بڑے ڈاکو کابینہ میں شامل ہو گئے۔
فواد چوہدری نے نئی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کا نام سینٹرل جیل کا حاضری رجسٹر لگتا ہے، چوں چوں کا مربہ کابینہ کا نام پڑھیں لگتاہےسینٹرل جیل کا حاضری رجسٹر ہے۔
دوسری جانب حماد اظہر نے نئی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتوں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے، وزارتوں کی تقسیم میں میرٹ کو مدنظرنہیں رکھا گیا، گھی، بجلی، چینی منہگی ہوگئی، معیشت نہیں چل رہی، پنجاب میں بھی استعفے دے سکتے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کیا جو ایوان کا حصہ نہیں، استعفوں کا آپشن پنجاب میں بھی استعمال ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.