پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وفاقی کابینہ کا حلف نہ لینے پر صدر مملکت عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں گھر جانے کا مشورہ دیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صدر مملکت میں اپنی آئینی، ریاستی ذمہ داری ادا کرنے کی جرات نہیں تو استعفی دیں، گھر جائیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کے ٹیکس پر پلنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ کا حلف لینے سے انکار کردیا، حلف برداری کل صبح 11 بجے ہوگی۔
ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کل وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔
Comments are closed.