بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس کے 131 انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی، نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے سندھ پولیس کے 131 انسپکٹر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدوں پر ترقی دے دی ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کے سیکشن آفیسر ثناء اللہ قاضی نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن پر اگرچہ 15 اپریل کی تاریخ درج ہے، تاہم اسے میڈیا کے لئے اب جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں سندھ ہائی کورٹ سال 2021 سے دائر ایک پٹیشن نمبر ڈی 2511 کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

جس پر عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں محکمانہ ترقی کی کمیٹی (ڈی پی سی) کہ 12 مارچ 2020 کو ہونے والے اجلاس میں ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

ڈی پی سی میں سندھ پولیس کی اپ گریڈ 16 کے انسپکٹر کو گریڈ 17 پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس پروموٹ کیا گیا ہے، ترقی پانے والے افسران میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے راجہ عمر خطاب، ساجد جاوید، وجاہت نقوی، عبدالحمید جلبانی، اصغر علی شاہ، سلیم رضا، امان اللہ مگسی، جاوید احمد زئی، سہیل اختر سلہری، پرویز قریشی، نیاز علی چانڈیو، پیر علی اصغر، ذوالفقار علی پٹھان، لیاقت جسکانی، ذوالفقار علی سمون، غلام مرتضی اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے مجموعی طور پر 165 افراد کی ترقی کی منظوری دی، تاہم سندھ میں ڈی ایس پی کی سیٹیں کم ہونے کی وجہ سے 131 افسران کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.