بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر عارف علوی کی گورنر پنجاب کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ  گورنر پنجاب برطرفی کی سمری پر فیصلہ ہونے تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔

دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چوہدری سرور کی طرف سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے قانونی و آئینی تفصیلات طلب کرلیں۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ کر عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت دریافت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.