ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے آج شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے شاہدہ اختر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور آغا حسن بلوچ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگی رہنما، سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہوا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے۔
Comments are closed.