بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل شیخ کو دل میں تکلیف کی شکایت، جیل سے اسپتال منتقل

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو دل کی تکلیف کی شکایت ہوئی ہے۔

 حلیم عادل شیخ کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کو اسپتال لے جانے کی درخواست کی گئی۔

حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.