وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیخ رشید نے جنگ اور جیو کراچی کے دفتر پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ صحافتی ادارے پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، امید ہے کہ سندھ حکومت جنگ اور جیو کے دفتر کی حفاظت یقینی بنائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ حکومت پیشکش کی کہ اس ضمن میں وہ صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی۔
جنگ اور جیو نیوز کے دفتر کے حملے کے بعد بھی مظاہرین اور حملہ آور جائے وقوعہ پر موجود رہے اور پولیس نے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
Comments are closed.