گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جنگ اور جیو نیوز کے دفتر پر حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ وضاحت آنے کے بعد معاملہ ختم ہونا چاہیے تھا۔
ایک بیان میں گورنر سندھ نے جنگ اور جیو نیوز کے دفاتر پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ توڑ پھوڑ پر پولیس کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے تھا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات شبلی فراز، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت کی۔
جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے کے بعد بھی حملہ آور مظاہرین کے ساتھ دفتر کے باہر موجود رہے اور پولیس نے اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
Comments are closed.