وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جتھہ بند ہو کر میڈیا ہاؤسز پر حملہ غیر جمہوری معاشرے کا طرز عمل ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنگ اور جیو کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتھے لے کر میڈیا ہاؤسز پر ہلہ بول دینا غیر جمہوری معاشرے کا طرز عمل ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ جنگ اور جیو کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
Comments are closed.