پشاور زلمی کے بیٹسمین روی بوپارا نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی مگر ہم اچھا نہیں کھیلے۔
لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد پشاور زلمی کے روی بوپارا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بولنگ یونٹس بہت مضبوط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جارحانہ بیٹنگ کرنا چاہتا تھا مگر لاہور قلندرز نے آج کے میچ میں اچھی بولنگ کی۔
روی بوپارہ نے مزید کہا کہ اچھا لگا کچھ شائقین کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.