وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ پی کے63 کا ضمنی انتخاب ہم جیتے ہیں، ن لیگ نے جعل سازی کی ہے۔
پرویز خٹک نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جائیں گے، اور ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نوشہرہ میں جو ہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت کروں گا پی کے 63 پر ہمیں جان بوجھ کر ہرایا گیا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ افسوس ہے الیکشن کمیشن نے مل ملا کر سارا کام کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.