وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اظہار کردیا۔
شیخ رشید نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر بلوچستان کا دورہ کیا اور امن و امان کے قیام کے لیے ایف سی کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے یاد گارِ شہدا پر پھول رکھے اور آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ سے ملاقات کی۔
آئی جی ایف سی نے شیخ رشید کو آپریشنل تیاریوں، سرحدوں کی نگرانی اور امن و امان پر بریفنگ دی۔
اس دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان میں امن کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، امن وامان بہتر بنانے کے لیے بین الصوبائی رابطہ مزید بہتر بنایا جائے گا۔
Comments are closed.