پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے سلسلے میں آج کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کے آغاز میں ہی قلندرز کے شاہین شاہ نے امام الحق کو صفر کے اسکور پر پویلین روانہ کیا، زلمی کی دوسری وکٹ پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے حاصل کی۔
سلمان مرزا نے 18 کے اسکور پر 5 رنز بنانے والے کامران اکمل اور پھر 19 کے اسکور پر حیدر علی کی وکٹ حاصل کی وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔
زلمی کو چوتھا نقصان 26 رنز بنانے والے شعیب ملک کا اٹھانا پڑا، انہیں ویزے نے آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ رادرفورٹ کی تھی وہ 26 رنز بنا سکے جبکہ چھٹی وکٹ پر بوپارا 50 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندر کی جانب سے شاہین شاہ نے 3 ، سلمان مرزا نے 2 اور ڈیوڈ ویزے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے روی پوبارا نے 50، شعیب ملک اور دارد فورٹ نے26 جبکہ عماد بٹ23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندر ز کی ٹیم کے فاسٹ بولر دلبر حسین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پہلے میچ میں شرکت نہیں کررہے ہیں ان کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد کپتان لاہور قلندرز سہیل اختر نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اسی لئے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ پر بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے، 150 تک زلمی کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور اچھی ٹیم ہے اس کا بولنگ اٹیک بھی بہت اچھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ اچھی ہے 170 تک اسکور کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.