پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کرکٹر بین ڈنک نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بھی ببل بنانے کا اعلان کردیا۔
چیونگم چبانے اور ببل بنانے میں شہرت رکھنے والے بین ڈنک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں اس مرتبہ بھی چیونگم سے ببل بناؤں گا۔
بین ڈنک نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے دوبارہ کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں، گزشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی پرفارمنس شاندار تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں اچھے آغاز کے لیے منتظر ہیں۔
بین ڈنک نے یہ بھی کہا کہ اسکواڈ 5ویں ایڈیشن والا ہی ہے اس برس ہمارے پاس راشد خان بھی ہیں، راشد خان کی موجودگی میں ہم بہت خوش ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کئی بارآ چکا ہوں ہر بار تجربہ زبردست رہا۔
Comments are closed.