وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کر دیا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے، تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.