وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نون لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے فوراً فاتح امیدوار کا اعلان کرے، نون لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ ہار پر دھاندلی کا رونا، عوام سب جانتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری کو این اے 75 کے عوام نے مسترد کیا۔
ایم پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں سےبھرا تھیلا لے کر بھاگتے ملک دیکھ چکا، مگر جعل ساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈال دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد جو مسلح نون لیگ کی غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے، عوام نے منشیات فروش ٹولےکو ہمیشہ کیلئےچلتا کیا۔
Comments are closed.