چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو وزیرعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طریقے سے ہٹا کر ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے لیے آگے بہت زیادہ چیلنجز ہیں، انتخابی اصلاحات، جمہوریت کی بحالی اور سب کے لیے خوشحالی ہمارے پیش نظر ہو گی۔
Comments are closed.