hookup Longmeadow dog screening hookup to laptop burley bike hookup dailydot hookup app instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وسیم اختر کا وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا دعویٰ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم سے معاہدے کی وجہ سے آج یہ محفل سجی ہے، شہباز شریف اسی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی وفاقی حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم کے معاہدے کا آج شہباز شریف کو اعلان کرنا چاہیے تھا۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ن لیگ، جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کا اعلان بھی آج ہونا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تقریر کے دوران بینظیر کارڈ کا اعلان اچھی بات ہے لیکن ایم کیو ایم سے معاہدے کا بھی اعلان کیا جانا چاہیے تھا۔

 وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم سے معاہدے کی وجہ سے ہی شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں، اس معاملے پر میں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.