سیکریٹری قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
وزارتِ عظمیٰ کے لیے شاہ محمود قریشی کے 4 فارمز قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گئے۔
عامر ڈوگر اور علی محمد خان ان کے تائید کنندہ اور تصدیق کنندہ ہیں۔
وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے، شہبازشریف کے تمام کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے۔
سیکریٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ تجویز اور تائید کنندگان پر دستخط درست ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے وقت ان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، نوید قمر، محسن داوڑ، ایاز صادق، سعد رفیق اور خواجہ آصف تھے۔
اس سلسلے میں میاں شہباز شریف نے خود بھی دیگر ارکان کے ساتھ سیکریٹری قومی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 13 کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شہبازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی وصولی کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے کورنگ امیدوار کا کوئی نام جمع نہیں کروایا گیا۔
Comments are closed.