سی ڈی اے نے اسلام آباد کچہری میں وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کے لیے 28 فروری تک کی مہلت دیتے ہوئے آخری نوٹس جاری کردیا ہے۔
سی ڈی اے نے اسلام آباد کچہری میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کے لیے آخری نوٹس جاری کردیا ہے جس میں وکلاء کو غیر قانونی چیمبرز گرانے کے لیے 28 فروری تک مہلت دی گئی ہے۔
سی ڈی اے نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ ایف ایٹ مرکز میں وکلاء چیمبرز اور غیر قانونی تعمیرات ہیں، 28 فروری تک غیرقانونی تعمیرات ختم نہ کیں تو گرادیں گے۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ آخری نوٹس ہے، آپریشن میں نقصان ہوا تو قابض خود ذمہ دار ہوگا، سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ لئیق زمان نے جاری کیا۔
Comments are closed.