بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج زیادہ گرم دن، پارہ 42 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کادن پچھلے دنوں کے مقابلے میں زیادہ گرم گزرے گا، پارہ 42 ڈگری یا اس سے زائد کو بھی چھو سکتا ہے۔

کراچی میں آج زیادہ گرمی ہونے سے متعلق یہ بات چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں، شمال مغرب کی سمت سے بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

گلوبل وارمنگ نے زمین کو جکڑ لیا ہے، رواں سال پاکستان کے بیشتر علاقے غیر معمولی گرمی کی لپیٹ میں دیکھے جا رہے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید بتایا ہے کہ کل سے شہرِ قائد کے درجۂ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، کل سے درجۂ حراست 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں 14 اپریل سے ایک بار پھر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.