سابق کرکٹر بازید خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کےلیے اپنی فیورٹ ٹیم کا نام بتادیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بازید خان نے کہا کہ اس بار لاہور قلندرز مضبوط اور فیورٹ ٹیم لگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹر راشد خان کی شمولیت کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم اور بھی مضبوط ہوگئی ہے۔
سابق کرکٹرنے مزید کہا کہ پچھلے سال کورونا وائرس سے پہلے پی ایس ایل بہت یاد گار رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار بھی بڑے بڑے نام پاکستان سپر لیگ میں شریک ہیں، پی ایس ایل کی رونق ہر سال پہلے سے بڑھتی جارہی ہے۔
Comments are closed.