پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ سج گیا۔
انتظارکی گھڑیاں ختم ہوئی، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کا آج پہلا میچ کھیلا جارہا ہے جس کی ریکارڈڈ افتتاحی تقریب ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔
رواں سیزن میں ہر ٹیم 10 میچ کھیلے گی، جبکہ مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل 2021 کا پہلا مرحلہ 7 مارچ تک کراچی میں ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔
ایونٹ کی 4 بہترین ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ایونٹ کے افتتاح پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی کی اصل وجہ کرکٹ شائقین ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل 6 کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، اس سال ایونٹ صرف کراچی اور لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے شکر گزار ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرنچائز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا۔
Comments are closed.