جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور کہتے ہیں کہ کرم این اے 45 میں دھاندلی کسی صورت منظور نہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور نے خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آخری لمحات میں جمعیت علمائے اسلام کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا، درخواست بھی دے رہے ہیں اور احتجاج کا آپشن بھی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کے تمام 134 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےملک فخر زمان 16 ہزار 911 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔
اس حلقے سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار جمیل چمکنی 15 ہزار 761 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار حاجی سید جمال 15 ہزار 560 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.