امریکا باضابطہ طور پر پیرس ماحولیاتی معاہدے کا دوبارہ حصہ بن گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اٹھانے کے فوری بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے تھے اور 30 دن کا عمل مکمل ہونے پر امریکا خود بخود اس معاہدے کا حصہ بن گیا ہے۔
ماہرین اور غیرملکی سفیروں نے امریکی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی ایلچی برائے آب و ہوا (ماحولیات) جان کیری اس حوالے سے آج ایک ورچوئل ایونٹ میں حصہ لیں گے جس میں ان کے ساتھ برطانیہ، اٹلی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور خصوصی ایلچی بھی شرکت کریں گے۔
گلوبل وارمنگ کو محدود کرنے کیلئے 2015 میں 200 کے قریب ملکوں نے پیرس میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
گزشتہ سال سابق امریکی صدر ٹرمپ کے احکامات پر امریکا اس معاہدے سے الگ ہوگیا تھا۔
معاہدے کے تحت 2050 تک دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو 2 ڈگری تک اور مزید کوششیں کرکےاس کو 1.5 ڈگری تک محدود کرنا تھا۔
Comments are closed.