متحدہ عرب امارات میں حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کی دانستہ خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اس حوالے سے دو وفاقی قوانین کا حوالہ دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل یا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
حکا کا مزید کہنا ہے کہ عوام میں قانونی معاملات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ان قوانین سے متعلق معلومات شیئر کی جا رہی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.