وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام کو بدل کرعام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے بھٹکارہا ہماری حکومت نے پاکستان کو درست راستے پر گامزن کردیا ہے۔
وزیراعلی عثمان بزدار سے پی ٹی آئی سرگودھا کے صدرانصر اقبال ہرال اورٹکٹ ہولڈر اسامہ میلہ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے عہدیداران کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں، ان کو پورا احترام دیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی خرابیوں کو درست کیا ہے، بوسیدہ نظام عوام کی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔
Comments are closed.