ایم کیو ایم کے سابق رہنما محمد انور لندن میں انتقال کرگئے۔
محمد انور گزشتہ چار ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
انہوں نے بیوہ اور 3 بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔
محمد انور کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال لندن کے رائل فری ہاسپٹل میں صبح تین بجکر 45 منٹ پر ہوا۔
واضح رہے کہ محمد انور کا شمار بانیٔ ایم کیو ایم الطاف حسین کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں کیا جاتا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.