جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس سننے والے جج کی تعیناتی کےخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں بطور جج تعیناتی کو درست قرار دیا۔ جیل ٹرائل…

نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، 21 اکتوبر کو پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھے گا۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماضی بھی…

امریکا کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

اسرائیل لبنان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔لبنان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑدیں۔بیان میں کہا گیا ہے…

ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا مسلسل چوتھا میچ جیت لیا، اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ سے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے میزبان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔ پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس…

معروف قانون دان ایس ایم ظفر انتقال کرگئے، اہلخانہ

معروف قانون دان ایس ایم ظفر علالت کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم معروف قانون دان سینیٹر علی ظفر کے والد ہیں۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم ظفر کافی عرصے سے علیل تھے،   ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔مختلف شخصیات کی ایس ایم…

چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، رہنما ن لیگ امیر مقام

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، وہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اہل کراچی جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ…

کراچی: صدر میں سندھ وائلڈ لائف اہلکاروں اور پرندہ مارکیٹ کے دکانداروں میں جھڑپ

کراچی کے علاقے صدر میں سندھ وائلڈ لائف کی ٹیم اور پرندہ مارکیٹ کے دکانداروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔محکمہ وائلڈ لائف نے کراچی سے تحویل میں لیے گئے شیر کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام سندھ وائلڈ لائف کے مطابق پرندہ مارکیٹ میں…

امریکا نے ہمارے ساتھ بات چیت بند کر دی تھی، سفارتکار فیصل ترمذی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے وزارت خارجہ اور وزیراعظم آفس حکام کے انٹرویوز کے دوران سفارتکار فیصل ترمذی نے بتایا ہے کہ امریکا نے ہمارے ساتھ بات چیت بند کردی تھی۔ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں فیصل ترمذی نے کہا کہ…

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات

برطانوی وزیراعظم رشی سونک مقبوضہ بیت المقدس پہنچ گئے، اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی۔رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا، مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے…

نواز شریف کے رفقا طےشدہ پروگرام کے تحت دبئی پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے رفقا طے شدہ پروگرام کے تحت دبئی پہنچ گئے۔شریف فیملی نے جیو نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے دبئی پہنچنے کی خبر درست نہیں، نواز شریف اب تک سعودی عرب میں ہی ہیں۔لاہورسابق وزیراعظم و مسلم لیگ کے قائد…

ورلڈ کپ: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دے دیا۔ پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن اور لٹن داس نے اننگ کا آغاز کیا اور 93 رنز…

طیارہ امدادی سامان لے کر آج غزہ روانہ ہو گا: ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آج دوپہر ایک خصوصی چارٹر طیارہ کچھ امدادی سامان لے کر اسلام آباد سے غزہ کے لیے روانہ ہو گا، اسپیشل چارٹر طیارے میں امدادی سامان مصر کے ذریعے غزہ جائے گا، پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے…

لاپتہ افراد بازیابی کیس: روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس نعمت اللّٰہ…

جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں: بابر کا کھلاڑیوں کو پیغام

کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں۔بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کہا کہ مجھے آپ پر 100 فیصد یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی زیادہ سوچنے…

نگراں وزیرِ اعظم کی چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی دورۂ چین کے دوران متعدد چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔انوار الحق کاکڑ  سے چیئرمین مِن میٹلز وینگ ژولیانگ اور چیئرمین ایم سی سی چِن جیانوانگ کی آج بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں پاکستان…

ورلڈ کپ: بنگلا دیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے سترہویں میچ میں بنگلا دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج کا یہ میچ پونے میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور بنگلا دیش ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانتو کر رہے ہیں۔دونوں…

شہریار آفریدی کے بھائی فرخ کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی گئی

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سیاسی رہنما شہریار آفریدی کے بھائی فرخ جمال کے پیش ہونے پر بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے فرخ جمال کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت…

پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں۔بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہو گا، کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ…

پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں: آسٹریلوی کپتان

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں چند پلیئرز خطرناک ہیں۔بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ فائنل الیون کا فیصلہ کل ہی ہو گا، کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ…

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس، پرویز الہٰی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطلی کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت واپس لینے کے فیصلے کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر جسٹس…