جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جے یو آئی کی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تردید

جمعیت علماء اسلام (ف) نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کی تردید کردی۔ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری نے آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کے حق میں جے یو آئی کی دستبرداری کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں جمعیت…

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار

یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم عمران خان کے پیکیج میں 6 ماہ کی توسیع کی سمری تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر 30 جون کے بعد چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و…

پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام پر کام پھر شروع

2018 میں منظور ہونے والے پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام پر 2020 تک کام شروع نہ ہوا، جسے اب 2021ء میں پھر شروع کیا گیا ہے۔ورلڈ بینک نے پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پروگرام 2 سال تک شروع نہ ہونے پر ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا لیکن حکومتی…

پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او گرفتار

سیہون میں پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے، انکوائری میں نوجوان پر تشدد ثابت ہوگیا ہے۔ایس ایس پی جاوید بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں نوجوان راشد پر تشدد ثابت ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ان…

محکمہ صحت اسلام آباد کی کورونا کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

محکمہ صحت اسلام آباد نے کورونا وائرس کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ڈی ایچ او کے مطابق  ہفتہ وار مثبت کیسز کی شرح، تیسری لہر میں کم ترین سطح پر ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ آج ختم ہونے والے ہفتے کورونا مثبت کیسز کی…

لاہور: ویکسینیشن سینٹر کے کمپیوٹر آپریٹرز معاوضہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

لاہور کے کورونا ویکسینیشن سینٹر کے 300 سے زائد کمپیوٹر آپریٹرز کو 3 ماہ کا مکمل معاوضہ نہ مل سکا۔تنخواہ میں کٹوتی پر کمپیوٹر آپریٹرز نے پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ پنجاب کے آفس کے سامنےاحتجاج کیا۔کمپیوٹر آپریٹرز نے کہا کہ ملازمت دیتے…

سندھ میں کورونا کے 521 نئے کیسز، 8 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 مریض انتقال کر گئے جبکہ 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 369 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بات عالمی وبا کے حوالے سے آگاہ…

پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے۔ جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو…

اسلام آباد میں پولیس سائیکل اسکواڈ متعارف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سائیکل اسکواڈ متعارف کرادیا گیا ہے۔ سائیکلوں پر سوار خواتین اور مرد پولیس اہلکار شہر میں چھوٹے موٹے جرائم اور مسائل دور کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ پولیس سائیکل اسکواڈ شہریوں کے لیے کس قدر…

عثمان کاکڑ کی وجہ موت جاننے کیلئےجوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت بلوچستان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے رجسٹرار ہائی کورٹ کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔مراسلے میں جسٹس نعیم اختر اور جسٹس ظہیرالدین…

سعودی عرب میں کورونا کے 1218 نئے کیسز، 15 مریض انتقال کرگئے، وزارت صحت

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1218 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار221 ہوگئی ہے۔  وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں…

کھلاڑیوں اور فینز کا تعلق بہت شاندار ہوتا ہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان  بابر اعظم نے کرکٹ فینز کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں اور فینز کا تعلق بہت شاندار ہوتا ہے۔ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔ ملتان سلطان کے شاہنواز دھانی کی…

وزارت قانون کے دورازے سب کیلئے کھلے ہیں، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزارت قانون کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں۔ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ وزارت قانون میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، کسی کے مذہب اور فرقے سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا جو…

آئی سی سی میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے  میچ ریفری فل وائٹی کیس کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا، وہ انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ ریفری فل وائٹی کیس کا…

خاقان اور مفتاح رشوت مانگنے والے وزیر کا نام بتائیں، علی زیدی

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے رشوت طلب کرنے والے وزیر کا نام پوچھ لیا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے ایک وزیر کے غیر ملکی کمپنی سے رشوت طلب کرنے…

شاہنواز دھانی نے اپنے خواب کے بارے میں بتادیا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے خود کو منوانے والے ملتان سلطان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے خواب کے بارے میں بتادیا۔جیو نیوز کے پروگرام’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے کہا کہ سینئر پلیئرز…

لاہور: سستی سبزی بیچنے پر دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور میں دکاندار کو سستی سبزی بیچنا مہنگا پڑگیا، اس پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دکاندار نے مقررہ نرخوں پر سبزی نہ بیچ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے حکم پر دکاندار کو 15 جون کو…