جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کورنگی ﷲ والا ٹاؤن میں 4 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑگئیں

کراچی کے علاقے کورنگی ﷲ والا ٹاؤن میں چار منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ عمارت کو رہائشیوں سے خالی کروا کر سیل کر دیا گیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت دو سال قبل 94 گز کے پلاٹ پر بنائی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ کے آغاز میں کراچی کے…

اسرائیل: کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ بڑھ گیا

کورونا کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، کئی ملکوں میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتے کا لاک ڈاؤن…

خواتین کو متعدد شادیوں کی اجازت کی تجویز پر جنوبی افریقہ تقسیم کیوں؟

جنوبی افریقہ میں خواتین کو متعدد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز، مذہبی حلقے نالاںپومزا فہلانیبی بی سی نیوز جوہانسبرگایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesجنوبی افریقہ کی حکومت کی طرف سے ’پولی اینڈری‘ یعنی ایک وقت میں ایک خاتون کو ایک سے…

پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ڈربی میں ٹریننگ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی، اس دوران دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 جولائی کو ہوگا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ…

پشاور، حیات آباد میں فیکٹری کے گیٹ کے قریب دھماکا

پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے گیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور اور گیٹ کیپر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق بارودی مواد لوہے کے پائپ میں چھپایا گیا تھا۔واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔بشکریہ جنگ;} a…

سندھ میں آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

سندھ میں ایس او پیز کے تحت آج سے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مزارات میں سماجی فاصلہ، زائرین اور عملے کے افراد کو لازمی ماسک پہننا ہوگا۔اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں گے۔زائرین کو دس…

شرح نمو میں بہتری اور نئی ملازمتوں سے متعلق شمشاداختر نےکیا کہا؟

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروباروں کی ترقی سے شرح نمو میں اضافہ اور ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں۔مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم سائزانٹرپرائز ڈے پرسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرشمشاد اخترنے ایک بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے…

لاہور : ویکسی نیشن سینٹرز کے کمپیوٹر آپریٹرز کو مکمل تنخواہ مل گئی

جیو نیوز کی خبر پر پنجاب حکومت حرکت میں آگئی، ویکسی نیشن سینٹرز کے کمپیوٹر آپریٹرز کی آواز سن لی گئی۔لاہور کے کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کے 300 سے زائد کمپیوٹر آپریٹرز کو 21 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے تنخواہ دے دی گئی۔یاد رہے کہ آج…

وزیراعظم کا اسامہ کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش قرار دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن…

طاہرہ اورنگ زیب کے وزیر اعظم سے سوالات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما طاہرہ اورنگ زیب نے وزیراعظم عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔طاہرہ اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھاتے ہی اعلان کیا تھا کوئی پروٹوکول نہیں لیں گے، سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس…

بہاولپور، وہاڑی، جیکب آباد اور سکھر میں بارش

بہاولپور، وہاڑی، جیکب آباد اور سکھر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان…

کٹھ پتلی وزیراعظم کشمیر کے سفیر بننے کے بجائےکلبھوشن کے وکیل بن گئے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کشمیر کے سفیر بنیں گے لیکن وہ کلبھوشن یادیو کے وکیل بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سخت افسوس ہے کہ اس موقع پر ان کے ساتھ کشمیر…

بلوچستان، جہاں 3 برس میں سالانہ ترقیاتی فنڈز مکمل استعمال نہ ہوسکے

پسماندگی کا شکار صوبہ بلوچستان جہاں ایک جانب غربت اور افلاس کے ڈیرے ہیں تو دوسری جانب المیہ یہ ہے کہ اس صوبے میں مختص کردہ سالانہ ترقیاتی فنڈز بھی صرف نہیں ہوپاتے۔بدقسمتی سے ہر سال ترقیاتی مد میں رکھے گئے 30 سے 40 ارب روپے استعمال نہیں…

کورونا ٹیسٹ، ویکسینیشن سے جمع شہریوں کا نجی ڈیٹا کتنا محفوظ؟

ویکسین لگوانے کے لیے ویکسینیشن سینٹر میں شہریوں کی ذاتی معلومات پر مبنی ڈیٹا لیا جارہا ہے۔ کورونا کے ٹیسٹ اور ویکسینیشن کے دوران شہریوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، جس میں شہری کا نام، شناختی کارڈ نمبر، گھرکے افراد اور رہائشی پتا شامل ہیں۔…

کیا آپ بتاسکتے ہیں اس تصویر میں دوسرا تیندوا کہاں ہے؟

انٹرنیٹ پر مختلف اقسام کی تصاویر کی بھرمار ہے جس میں کہ جنگلی حیات کو بھی دکھایا گیا ہوتا ہے۔ عموماً ایسی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران ہوتے ہیں اور بعض اوقات تو دنگ رہ جاتے ہیں۔ جبکہ بعض دفعہ ایسی تصاویر میں جانور ایک بالکل پلین سائٹ کے اندر…

جنگ گروپ کے تحت، پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی ورچوئل رئیل اسٹیٹ ایکسپو

جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی پہلی سب سے بڑی ورچوئل ریئل اسٹیٹ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ عوام نے اس ایکسپو کی بھرپور پذیرائی کی، شہریوں نے آن لائن اسٹالز کا وزٹ کیا۔ ورچوئل ہوم ایکسپو میں شرکت کرنے والے اداروں نے شہریوں کو مسلسل…

پرویز الہٰی سے ملاقات، ایوب بندیشہ ق لیگ میں شامل

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وہاڑی کی سیاسی شخصیت ایوب بندیشہ نے ملاقات کی ہے۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ایوب بندیشہ نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔دوران گفتگو چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ق لیگ کے…

جنوبی سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام، عرب فوجی اتحاد

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو مملکت کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کے دو ڈرون حملے ناکام بنادیئے۔سعودی میڈیا نے عرب فوجی اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرونز کو درمیان میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی…

پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی، واپڈا

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے، پانی کی سطح کم ہونے سے تربیلا میں پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا سے پن بجلی کی پیداوار1317 میگاواٹ ہے، غازی بروتھا سے1445 میگاواٹ…