جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے کرکٹر سنیل نارائن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں مایہ ناز اسپنر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔سنیل نارائن نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر…

کیا ن لیگ اقتدار میں آکر سابق جرنیلوں کیخلاف کارروائی کرے گی؟ اسحاق ڈار سے سوال

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی کے اقدامات کو کسی کارروائی کے بغیر یونہی نہیں چھوڑنا چاہیے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا ن لیگ اقتدار میں آکر جنرل…

اسرائیلی جارحیت سے 9 ہزار 770 شہری شہید، 4 ہزار 800 بچے شامل، فلسطینی وزارت صحت

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے 30 ویں روز بھی جاری رہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کے شہداء میں 4 ہزار 800 بچے شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق…

بلوچستان: کانگو وائرس سے نمٹنے کیلئے ریڈ الرٹ، وزیراعلیٰ اور گورنر کی اقدامات کی ہدایت

کوئٹہ میں کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کےلیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کانگو وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک…

ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست، بھارت کی مسلسل آٹھویں کامیابی

ورلڈکپ کا ایک اور میچ بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد جیت لیا، ایونٹ کے 37ویں میچ میں جنوبی افریقہ کو 243 رنز سے شکست دیدی۔بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 327 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ان فارم جنوبی افریقی ٹیم 83 رنز پر ڈھیر…

اٹلی میں قصبوں میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد منصوبہ

اٹلی میں گاؤں اور قصبوں کی آبادی میں کمی کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے منفرد منصوبہ بنایا گیا ہے۔کلابریا نامی اطالوی علاقے میں انتظامیہ نے آبادی میں کمی کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے ان افراد کو 28،000 یورو (تقریباً 84 لاکھ پاکستانی…

پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دیدیا

بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر پریانکا گاندھی نے پیغام میں لکھا کہ غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتلِ عام کیا گیا جن میں تقریباً…

پاک نیوزی لینڈ میچ کے نتیجے کے بعد سارو گنگولی کا یوٹرن

ورلڈ کپ کے 35 ویں اور اہم ترین میچ میں فخر زمان کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان کے شاندار کم بیک کے بعد سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا ہوتا دیکھنے کے لیے پُرامید ہیں۔سارو گنگولی نے ورلڈ کپ میں…

امریکی وزیرِ خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن مغربی کنارے کے دورے پر پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ نے رام اللّٰہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ہے۔علاوہ ازیں عمان میں عرب امریکی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ…

امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری نے کراچی میں آن لائن مقدمہ درج کرا دیا

امریکا میں رہائش پذیر پاکستانی شہری نے کراچی میں آن لائن مقدمہ درج کرا دیا۔مقدمے کے متن کے مطابق گلشن جمال میں گھر کے باہر سے گاڑی 20 اکتوبر کو غائب ہوئی، رضوان نامی شہری نے گاڑی چوری کرائی اور 65 ہزار میں فروخت کی۔مقدمے میں کہا گیا ہے…

بہت اہم ہے کہ الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ بہت اہم ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو اور الیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ہو۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حالیہ دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے …

مولانا فضل الرحمٰن قطر پہنچ گئے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن قطر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حماس کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔جے یو آئی کے سربراہ قطر میں حماس کے موجودہ سربراہ اسماعیل ہنیہ، سابق سربراہ خالد مشعل اور…

غزہ میں اسرئیلی جنگی جرائم، چاڈ نے بھی اپنا سفیر واپس بلالیا

فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری پر سیخ پا وسطی افریقی ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔اس طرح ترکیہ، ہنڈوراس، چلی، کولمبیا، اردن اور بحرین کے بعد چاڈ  بھی ان ملکوں کی فہرست میں تازہ ترین اضافہ ہے جس نے اسرائیل کی جانب سے…

وائٹ ہاؤس پر ’بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے‘ کے نعرے

امریکا کا دارالحکومت فلسطینیوں کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، جہاں ’جنگ بندی نہیں تو ووٹ بھی نہیں‘ اور ’بائیڈن تم چھپ نہیں سکتے‘ کے نعروں کی گونج سنائی دی۔وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں اب تک کے سب سے بڑے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے…

ورلڈکپ: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 327 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔گزشتہ میچز کی طرح آج بھی بھارتی کپتان روہت شرما…

ویرات کوہلی کی سالگرہ پر سنچری، سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھی برابر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سنچری بناکر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔کولکتہ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں…

لاہور: فلسطین کی امداد کیلئے لگائے گئے کیمپ پر پولیس حملہ قابل مذمت ہے، جے یو آئی

جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ لاہور میں فلسطین کی امداد کےلیے لگائے گئے کیمپ پر پولیس کا حملہ قابل مذمت ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت اسرائیل کی آلہ کار بننے سے باز رہے۔ جے یو…

20ویں صدی میں ٹیڈی بیئرز اور کراس ورڈ پزل کو معاشرے کے لیے خطرہ کیوں سمجھا جاتا تھا؟

20ویں صدی میں ٹیڈی بیئرز اور کراس ورڈ پزل کو معاشرے کے لیے خطرہ کیوں سمجھا جاتا تھا؟،تصویر کا ذریعہGetty Imagesایک گھنٹہ قبلبچے ہوں یا بڑے، ٹیڈی بیئرکے نام سے کون واقف نہیں؟ ایسا گول گپا سا کھلونا بھالوجسے بچوں کو تحفہ دینے کے لیے سب…

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: غزہ کا پیاسا کتا اور آخری گھونٹ

وسعت اللہ خان کا کالم ’بات سے بات‘: غزہ کا پیاسا کتا اور آخری گھونٹمضمون کی تفصیلمصنف, وسعت اللہ خان عہدہ, تجزیہ نگار ایک گھنٹہ قبلاگست دو ہزار دس کے سیلاب میں افواہ اڑی کہ مظفر گڑھ شہر ڈوبنے والا ہے ۔چنانچہ ہزاروں کنبے گھروں سے نکل

فواد چوہدری 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔فواد چوہدری کو پولیس سیکیورٹی میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا۔عدالت میں پیشی کے وقت فواد چوہدری کے چہرے پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی۔جج نے…