جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میرے استعفے کی خبر جعلی ہے، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے استعفے کی خبر کو جعلی قرار دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، کسی ایک ادارے یا فرد کا قصور نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم…

مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میجر جنرل اختر نواز ستی نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں میجر جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ مون سون کا اسپیل 31 جولائی سے 3 گست تک جاری رہے…

راولپنڈی: ہاؤسنگ سوسائٹی میں واٹر ٹینکر نے تباہی پھیردی

راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے تباہی پھیردی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔واٹر ٹینکر کی ٹکر سے گلی میں کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ ڈرائیور سمیت…

لاہور: مزدور لوہے کی بھٹی میں گر کر جاں بحق

لاہور کے علاقے مناواں میں مزدور لوہے کی بھٹی میں گرکر جاں بحق ہو گیا اور ساتھی مزدور بے بسی کی تصویر بنے یہ منظر دیکھتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 28 جولائی کا ہے، تحقیقات کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرکے…

اسلام آباد: 600 مکانوں میں 2 ہزار کورونا مریض

دارلحکومت اسلام آباد کے 600 مکانوں میں 2 ہزار کورونا مریضوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی 27 گلیاں سیل کردی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان علاقوں میں…

وفاقی وزیر علی زیدی کورونا سے صحتیاب ہوگئے

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئے۔ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ویکسی نیشن کروائیں، ایس او پیز پرعمل کریں اور ماسک…

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔پروگرام’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں…

باتیں کم اور کام زیادہ پر یقین رکھتے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ باتیں کم اور کام زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔عثمان بزدار نے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض سے ملاقات کی اوران خیالات کا اظہار خیال کیا۔انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ…

آزادکشمیر: خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 امیدوار بلا مقابلہ فاتح

آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 5 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔تحریک انصاف کو 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی ایک ایک خاتون امیدوار کامیاب قرار پائی ہیں۔الیکشن کمیشن نے خواتین ارکان اسمبلی کے بلا مقابلہ انتخاب کا…

وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مخالفین پر وار، اپوزیشن جماعتوں پر تنقید

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر وار کردیے، اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کی قیادت پر کھل کر تنقید کی۔عوام سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے ملک کا پیسا بے شرمی اور بے دردی سے لوٹا اور ادارے…

استور میں 3 روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 3 روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔ دوسری طرف حالیہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ تاہم اب تک کئی علاقوں میں واٹرسپلائی، واٹر چینل اور بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ شاہراہ…

مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک دشمن سرگرمیوں میں مشغول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ…

کورونا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکر ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا کیسز میں تیز ترین اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیز ترین اضافہ ہورہا ہے جو تشویشناک اور لمحہ فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ…

طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں وہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل نہ ہونے تک امن عمل میں شامل نہیں ہوں گے۔اشرف غنی نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے یہ بات…

ترکی: آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک

ترکی کے جنوبی اور مغربی حصے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پانچ روز کے دوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ 5 روز قبل ملک کے مختلف حصوں میں لگنے والی جنگلات کی زیادہ تر آگ پر قابو…

برصغیر سے مسافر فلائٹس 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں، اتحاد ایئرویز

ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے مسافر بردار پروازیں 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی نے گزشتہ…