جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خوشدل شاہ ٹیم میں منتخب ہونے پر خوش

نیوزی لینڈ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے خوشدل شاہ بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے پُر عزم ہیں۔ پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری…

میڈیا ڈیولپمنٹ کے نام پر میڈیا کنٹرول کیا جا رہا ہے: سعد رفیق

مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ میڈیا ڈیولپمنٹ کے نام پر میڈیا کنٹرول کیا جا رہا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میڈیا ڈیولپمنٹ…

بچے کی پُھرتیاں، تُرک صدر سے پہلے ہی فیتہ کاٹ دیا

تُرک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا۔ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ترکی کے صدر طیب اردوان کو…

مصباح، وقار کیلئے بھاگ جانے کا لفظ سخت ہے: ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کے بارے میں بھاگ جانے کا لفظ استعمال کرنا تھوڑا سخت ہے، ایسے نہیں کہنا چاہیئے، دونوں کوچز کے مستعفی ہونے  پر بات نہیں کروں گا۔ثقلین مشتاق نے اپنے ایک بیان…

بابر اعظم ورلڈ کپ کیلئے منتخب اسکواڈ سے ناخوش، ذرائع

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے لئے منتخب قومی اسکواڈ سے مطمئن نہیں جبکہ ہیڈ کوچ کے عہدے سے دستبردار ہونے والے مصباح الحق نے بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی تشکیل میں مشاورت نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراضی کا اظہار کیا…

مظفر آباد، پاک بحریہ نے دوستانہ کرکٹ میچ جیت لیا

پاک بحریہ اور آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوستانہ میچ بحریہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹی 20 میچ مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کی ٹیم نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل…

’ماحولیاتی تبدیلی، عالمی وباؤں سے زیادہ ہلاکت خیز ہے،‘ 220 طبّی مجلّوں کا مشترکہ اداریہ

جنیوا: تاریخ میں پہلی بار 220 سے زائد طبّی تحقیقی مجلّوں (میڈیکل ریسرچ جرنلز) نے مشترکہ اداریہ شائع کیا ہے جس میں سیاست دانوں، پالیسی سازوں، عوام اور بالخصوص امیر ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کووِڈ 19 وبا کو بنیاد بنا کر…

خوبصورتی میں اضافے کیلئے ادرک ضروری ہے

سُپر فوڈ میں شمار کی جانے والی جڑی بوٹی ادرک کے استعمال سے صحت سمیت خوبصورتی پر بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں، متعدد بیماریوں میں قدرتی علاج کے طور پر استعمال کی جانے والی ادرک کی افادیت سے بیشتر خواتین نا واقف نظر آتی ہیں، ایسی…

ملک بھر میں شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور

ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، فی کلو چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے ہے لیکن شہری 115 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔حکومتی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں کمی لائیں گے، ریٹیل قیمت مقرر…

وقار یونس نے استعفا دیا، یا ان سے استعفا لیا گیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے استعفا دیا، یا ان سے استعفا لیا گیا، بولنگ کوچ نے پہلے موقف دیا کہ مصباح الحق سے بات ہوئی، انہوں نے فیصلہ بتایا تو میں نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔تاہم بعد میں ان سے استعفا لیے جانے کی خبر…

عاقب جاوید کا وقار یونس کو مشورہ

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستعفی ہونے والے بولنگ کوچ وقار یونس کو مشورہ دیا ہے کہ اب وہ دوبارہ کمنٹری کرنے کے بجائے پہلے کوچنگ سیکھیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ…