لاہور: شہریوں کو چینی 110 کے بجائے 85 روپے میں ہی ملے گی
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب چینی 110 روپے کی بجائے 85 روپے کلو میں ملے گی۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی بیچنے والوں کو سخت سزائیں ہوں گی، چینی بروقت سپلائی کریں گے۔کمشنر لاہور ڈویژن نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ…
الیکشن کمیشن سے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس مل گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔کراچی کے انتخابی حلقے این اے 249 میں میٹنگ کرنے پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی وزیر نے…
بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر حکیم شاہ کورونا سے انتقال کرگئے
بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرحکیم شاہ کورونا وائرس سے پشاور میں انتقال کرگئے۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حکیم شاہ کینٹ جنرل اسپتال میں تعینات تھے۔ڈاکٹرحکیم شاہ کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔ڈاکٹرز ایسوسی…
شیخ رشید کی سندھ رینجرز کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان رینجرز سندھ کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت کی۔اس موقع پر شیخ رشید نے سندھ رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارک باد دی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان…
وزیر خارجہ شاہ محمود کا اے ایف آر ایم کا دورہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آر ایم) کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کےد وران وزیر خارجہ کو زخمی فوجیوں کی بحالی کے ادارے کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اے ایف…
جہانگیر ترین کا عشائیہ، پی ٹی آئی کے 8 ارکان قومی اسمبلی کی شرکت
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے عشائیے میں پی ٹی آئی کے 8 ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی ہے۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہونے والے عشائیے میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اور پنجاب اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔جہانگیر ترین کی دعوت میں 8 ایم…
این اے 75 ڈسکہ، 127 پریزائڈنگ افسران علی اسجد کے چُنے ہوئے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ
مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں حکومتی امیدوار پر بڑا الزام لگادیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ127 پریزائڈنگ افسران پی ٹی آئی امیدوار…
سندھ میں بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن کی پابندی
سندھ حکومت نے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن پابندی لگادی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی آج سے 26…
ڈسکہ کے عوام جعلی حکومت کےخلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کے عوام سے اپیل ہے پہلے سے زیادہ جذبے، حوصلے اور عزم سےنکلیں، شیر پر مہر لگائیں اور عوام دشمن جعلی حکومت کے خلاف ڈٹ کر اپنا فیصلہ سنائیں۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا…
زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں خصوصی احتیاطی مہم چلائی جائے، محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز والے اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکریٹری سمیت…
بلوچستان میں آج کورونا کے 81 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، محکمہ صحت
بلوچستان کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1035ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 81 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی…
پارٹی کو ایک سازش کے تحت کمزور کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی
پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الحئی دستی نے کہا کہ نئے لوگ پارٹی میں آکر…
کراچی: تھانوں کی سطح پر بنائے گئے انٹیلیجنس سیٹ اپ کو ختم کردیا گیا
کراچی کے تھانوں کی سطح پر بنائے گئے انٹیلیجنس سیٹ اپ کو ختم کردیا گیا۔ انٹیلیجنس افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اب اسپیشل برانچ کرے گی۔پہلےاسپیشل…
الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب و سندھ کے نام خط
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سندھ کے نام خط لکھ دیا، خط میں فارم 45 سے متعلق پریزائیڈنگ افسران کے لیے ضوابط وضع کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں ہدایت کی ہے کہ پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے پاس…
الیکشن ایکٹ2017ء میں ترامیم کا آرڈیننس منظور
وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترامیم کا آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ…
ارکان پنجاب اسمبلی کی جہانگیر ترین کے حق میں بیان بازی
تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جہانگیر ترین کے حق میں بیان بازی شروع کردی۔لاہور میں جہانگیر ترین کے عشائیے میں شریک رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیاں اور زوار وڑائچ نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا اثاثہ…
کراچی: 2 ملزمان گرفتار، 37 کلوگرام چرس اور اسلحہ برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورسز نے کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی 37 کلو گرام چرس اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق شیریں جناح کالونی بلاک ون میں کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کرنے کے…
ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے جنگ چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں آج قانون کی بالادستی کے لیے مکمل جنگ چل رہی ہے۔لاہور میں ایل ڈی اے سٹی کے منصوبے نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیرعظم نے کہا کہ بڑے بڑے مافیاز کو پہلی دفعہ قانون کے تابع…
ڈسکہ الیکشن سے پہلے 50 کروڑ کے حکومتی پیکیج کا اعلان
ڈسکہ میں تحریک انصاف کی جیت ممکن بنانے کے لیے کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان سامنے آگیا۔حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینئر نائب صدر سلیم بریار نے ڈسکہ میں کارنر میٹنگ کے دوران 50 کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان…
کراچی: شادی کا وعدہ کرکے لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی ہے واقعے پر علاقہ مکینوں کا موقف سامنے آگیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔ملیر…