پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے: مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔اسلام…
کسی کو رہا کرنے نہیں جارہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کو رہا کرنے نہیں جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سیاسی اور…
بلغاریہ سفارتخانہ کرپشن ریفرنس، سابق سفیر پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے کے فنڈز میں کرپشن کے ریفرنس میں سابق پاکستانی سفیر اے ایس بابر ہاشمی پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اپریل…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے رمضان کے اوقات جاری کر دیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے رمضان سے متعلق دفتری اوقات جاری کر دیے گئے ہیں۔رمضان میں اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9:30 سے سہ پہر 3:30 بجے تک ہوں گے جبکہ اسٹاک مارکیٹ کے رمضان میں جمعے کے دفتری اوقات صبح 9:30 سے…
احد چیمہ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔احد چیمہ کے آشیانہ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانتی مچلکےجمع کرائے گئے، احد چیمہ کے ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ہائیکورٹ نےاحد چیمہ کی…
حلیم عادل شیخ کے 4 شریک ملزمان کی ضمانت منظور
پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث حلیم عادل شیخ کے4 شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے…
اسٹیٹ بینک نے رمضان کیلئے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے کے لیے دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ماہ رمضان المبارک 1442ہجری کے دوران بینک دولت پاکستان میں درج ذیل دفتری اوقات پر عمل کیا جائے گا جس کی پابندی تمام بینکس،…
لاہور: احتجاج کے باعث 16مقامات پر ٹریفک معطل
مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج و مظاہرے کے باعث لاہور میں 16 اہم مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔کراچی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث شہر میں تاحال 2 مقامات پر احتجاج جاری اور ٹریفک بلاک ہے۔لاہور میں رائیونڈ اجتماع پلی کے دونوں…
لاہور، چوہنگ میں مظاہرین منتشر، ملتان روڈ پر ٹریفک بحال
لاہور کے علاقے چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر ایک مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث ٹریفک کے لیے بند سڑک کھول دی گئی ہے۔چوہنگ میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ٹریفک بحال ہو گیا ہے۔چوہنگ میں دھرنا مظاہرین کو…
سندھ: چیئرمین زکوٰۃ کونسل کا استعفیٰ منظور
سندھ کابینہ نے چیئرمین زکوٰۃ کونسل جسٹس (ر) غلام سرور کورائی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔رواں سال بینک میں موجود 80 ہزار 933 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹے گیوزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق کابینہ نے محمد اقبال مہر کو چیئرمین…
سندھ میں 16 مئی تک کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری
کورونا وائرس کی صورت حال کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ سندھ نے 16 مئی تک نئی پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق تجارتی سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک ہوں گی، جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، …
پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کو استعفے بھجوادیے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بھجوا دیے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر استعفیٰ پہنچایا۔…
یوٹیلیٹی اسٹور ہو یا دیگر اسٹورز، جہاں چوری ہوئی جیل جانا ہوگا، عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آج رمضان المبارک کا چاند نظر آجائے گا، یوٹیلیٹی اسٹور ہو یا دیگر اسٹورز جہاں چوری ہوئی جیل جانا ہوگا۔کراچی میں علامہ اقبال کی 83 ویں برسی کے موقع پر گونر ہاؤس میں تصاویر کی نمائش کی تقریب سے…
عمر اکمل کی جرمانے کی اقساط کرنے کی استدعا مسترد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی اقساط کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔کرکٹر عمر اکمل نے ثالثی عدالت برائے کھیل کی جانب سے کیے جانے والے جرمانے کی اقساط کے لیے پی سی بی کو درخواست دی تھی، عمر…
جو ملک میں ہورہا ہے ویسا عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا لاطینی امریکا اور عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا۔عدالت نے 2015 سے لاپتا شہری کی…
وافر چینی موجود ہے، نرخ بڑھانے نہیں دیں گے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبے میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی کو نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ…
حالات خراب والی جگہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی، اجلاس میں فیصلہ
وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مذہبی تنظیم کی جانب سے جاری مظاہروں کے باعث جہاں حالات خراب ہوں گے وہاں 24گھنٹے کے لیے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہو گی۔شیخ رشید کی زیرصدارت…
جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ سرینا کے دلائل
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں نظرِ ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس فائز اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے دلائل دیئے۔دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 27 دن بعد محفوظ فیصلہ سنایا گیا ہے، فیصلے کی…
دوران پروازخواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا، ویڈیو وائرل
تیونس میں دوران پرواز خواتین مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔استنبول سے تیونس جانے والی پرواز میں خواتین مسافروں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔تیونس ایئرلائن…
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو توہینِ عدالت کا نوٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکلاء کے چیمبرز گرائے جانے کی نظرِثانی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔سپریم کورٹ نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو 7 دن میں جواب جمع کرانے کا حکم…