جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے رقم جاری کردی

سندھ حکومت نے کنگ آف کامیڈی عمر شریف کے علاج کے لیے رقم جاری کردی۔ کامیڈین عمر شریف گزشتہ کئی روز سے بیمار ہیں اور ان کے اہلِ خانہ نے ان کا علاج بیرون ملک کروانے کے لیے حکومت سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ تاہم اب سندھ حکومت نے عمر شریف کے لیے…

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات ، وزیراعظم کا نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیاری کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کافیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے ذریعے دیہی اور شہری علاقوں میں پی ٹی آئی ووٹ بینک بڑھنے یا کم ہونے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے…

اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس ہے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سبب کورونا وائرس کو قراردے دیا۔میڈیا بریفنگ میں شوکت ترین نے کہا کہ رٹیلر 10 نہیں، 20 نہیں، 50 نہیں، 100 نہیں بلکہ 400 فیصد تک منافع لیتا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ رٹیلر…

ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 16 ستمبر سے کھولنے، مارکیٹس رات 10 بجے تک کھلی رکھنے، رات 12 بجے تک ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ جاری رکھنے اور ان ڈور آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ …

وزیر خزانہ کورونا کا بہانہ بناکر تاویلیں نہ گھڑیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے مہنگائی سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خزانہ کورونا وائرس کا بہانا بناکر مہنگائی سے متعلق تاویلیں نا گھڑیں۔انہوں نے مزید…

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنادیا

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسران کو بااختیار بنادیا۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری بااختیار ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جنوبی پنجاب…

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابی نتائج، وزیراعظم نے پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج پر پارٹی قیادت کا ہنگامی اجلاس بلالیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طلب کردہ اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور پارٹی کی مرکزی قیادت کو بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی…

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ دوران گفتگو صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن نے دوطرفہ…

فواد چوہدری کا میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا ہے۔فواد چوہدری نے کل میڈیا پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری کے دروازے بند کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے اپنی اس بات کے اگلے ہی دن میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز…

وزیراعظم کا فون ہیک کیے جانے کی کوششوں پر تحقیقات کا آغاز نہ ہوسکا

وزیراعظم عمران خان کا فون ہیک کیے جانے کی کوششوں پر تاحال تحقیقات کا آغاز نہیں ہوسکا۔اس معاملے پر جو کمیٹی بنائی گئی، اس کے پروفیشنل اراکین بھی تاحال تعینات نہیں کیے جاسکے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا…

لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر…

الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تفصیلی جواب دینے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے نوٹس بھیجنے کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔انہوں نے کہا کہ شخصیات کے سیاسی کردار پر…

پریس گیلری بندش پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا موقف

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کی پریس گیلری بند کرنے پر موقف دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی پریس گیلری بند کرنے کا فیصلہ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ساتھ مل…

وقار یونس، مصباح کو خلوص، محنت کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کو وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔انہوں نے…

ایشین اسنوکر: پاکستان کے دونوں کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

دوحہ میں جاری ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوئسٹ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ دوحہ میں جاری 36ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حارث طاہر اور بابر مسیح کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔حارث طاہر نے ہانک کانگ کے…

انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 168 روپے 94 پیسےکا ہوگیا

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 168 روپے 94 پیسے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر گذشتہ روز کے مقابلے 84 پیسے بڑھی ہے۔ رواں مالی…